راولپنڈی: سگی خالہ نے17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکےخاوند کے ذریعے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا 

سنگدل خالہ نے خاوند کے ساتھ مل کر متاثرہ  بھانجی کو پیرودھائی ہوٹل پر نائیکہ اور اس کے خاوند کے حوالے کردیا


صالح مغل March 31, 2026

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جب کہ سگی خالہ نے مبینہ طور پر 17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق خالہ بھانجی کے ساتھ  خاوند کی حرکات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتی رہی، سنگدل خالہ نے خاوند کے ساتھ مل کر متاثرہ بھانجی کو پیرودھائی ہوٹل پر نائیکہ اور اس کے خاوند کے حوالے کردیا۔

ہوٹل پر بھی متاثرہ 17 سالہ بھانجی کو 2 ماہ تک  مختلف گاہگوں کے ذریعے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنوایا جاتا رہا، پولیس نے متاثرہ 17 سالہ لڑکی کی والدہ کی بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔

مدعیہ مقدمہ  نے کہا کہ اٹک میں رہائش ہے جبکہ حقیقی ہمشیرہ مسماتہ آمنہ  اور اسکا خاوند قیصر گلی لوہاراں پیرودھائی میں رہتے ہیں، ہمشیرہ نے میری 17 سالہ بیٹی کو فون کرکے ملنے بلایا اور اپنے  خاوند کے ساتھ مل کر بیٹی کو اغوا کرکے مری میں اپنی دوسری رہاہش گاہ پر لے گیے۔

بیان کے مطابق ’مری میں ہمشیرہ نے اپنے خاوند کے Zریعے میری بیٹی کو مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنوایا، ملزمان دیگر لوگوں سے بھی یہ کام کرواتے رہے، ملزمان بعدازاں بیٹی کو پیرودھائی لے آئے اور یہاں اس کو ہوٹل میں نائیکہ طیبہ اور اس کے خاوند زکارل کے حوالے کردیا۔

ہوٹل پر نائیکہ اور اسکا خاوند بیٹی سے مختلف افراد سے زیادتی کرواتے رہے، میری ہمشیرہ اور ملزمان نے نازیبا ویڈیو بنائیں اور بیٹی کو بلیک میل کرکے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے، بہنوئی قیصر اور بمشیر  ہوٹل آتے، بیٹی کا حال پوچھتے اور روزانہ 2  ہزار روپے لیکر چلے جاتے، بیٹی کے 50 ہزار روپے بھی انہیں کے پاس ہیں، بیٹی منع کرتی تو ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے اور تشدد کرتے۔

ملزمان ہوٹل کے کمرہ نمبر 112 میں رہتے رھے اور دو ماہ تک بیٹی سے مکروہ دھندہ کرواتے رہے، پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیاگیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔