ایران نے اصفہان میں 3 کروڑ ڈالر کا امریکی ڈرون مار گرایا

ڈرون کو منگل کی صبح روک کر تباہ کر دیا گیا


ویب ڈیسک March 31, 2026

ایران نے اصفہان میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے اصفہان کے قریب امریکا کے ایک MQ-9 ڈرون کو مار گرایا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو منگل کی صبح روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈرون جنگ میں گرایا جانے والا 146 واں ڈرون ہے۔

MQ-9 ریپر، جو وسیع پیمانے پر نگرانی اور حملے کے مشن کے لیے استعمال ہوتا ہے، کا تخمینہ لاگت تقریباً 30 ملین ڈالر فی یونٹ ہے۔