بیوی، ساس اور خالہ ساس کو جلا کر قتل کرنے والے کی اپیل مسترد

ملزم نے ذاتی رنجش پر تین خواتین کو جلا کر قتل کیا تھا


ویب ڈیسک March 31, 2026

سپریم کورٹ نے بیوی ،ساس اور خالہ ساس کے قاتل کی اپیل مسترد کردی۔

ملزم سلطان احمد نے ذاتی رنجش پر تین خواتین کو جلا کر قتل کیا تھا، پراسیکیوٹر  نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس گواہیاں موجود ہیں، پٹرول اور لائیٹرز فروخت کرنے والوں نے مجرم کو شناخت کیا۔

ملزم  کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کا موقف ہے کہ خواتین خود کھانا بناتی ہوئی جلی ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ  نے کہا کہ بیوی کو قتل کیوں کرتے ہیں طلاق بھی تو دے سکتے ہیں، کیسے لوگ اپنی بیوی کو قتل کر دیتے ہیں۔
 
ملزم سلطان احمد کے خلاف  2022 رحیم یار خان میں تین خواتین کو جلا کر قتل کرنے پرقدمہ درج کیا گیا تھا۔