نجی اسٹور آتشزدگی واقعہ: پارکنگ میں موجود گاڑیاں جلنے سے بچ گئیں

فائربریگیڈ حکام نے متاثرہ عمارت کو سیل کردیا


ویب ڈیسک March 31, 2026

کراچی:

کلفٹن میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کی عمارت کو سیل کردیا گیا۔

خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کے گراؤنڈ فلور کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ عمارت کو قناتیں لگا کر سیل کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کا عملہ تاحال موقع پر موجود ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشات کو ختم کیا جا سکے جبکہ اطراف میں پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے دوران اسٹور کی پارکنگ میں موجود تمام گاڑیاں محفوظ رہیں اور انہیں بروقت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تاہم آگ اور دھوئیں کے باعث سفید رنگ کی گاڑیاں سیاہ ہو گئیں۔