حملہ کیس؛ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس گواہی کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت  طلب

مقدمے میں سابق جسٹس اور تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ ہونا تاحال باقی ہے


کورٹ رپورٹر April 01, 2026

کراچی:

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر پر ہونے والے حملہ کیس میں انہیں گواہی کے لیے طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں سابق جسٹس اور تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ ہونا تاحال باقی ہے۔

جیل حکام نے کالعدم تنظیم کے ملزمان معصوم عرف بلا، یاسر اور معاویہ کو عدالت پیش کیا۔ ملزمان نے جون 2013ء  میں جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ سندھ ہائیکورٹ آ رہے تھے۔

خوفناک حملے میں جسٹس مقبول باقر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ واقعے میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اس حملے میں جسٹس مقبول باقر سمیت متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔