فیصل آباد میں شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ پر تشد کے کیس میں مرکزی مجرم شیخ دانش کو 14 سال 9 ماہ قید با مشقت، 1 کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شریک مجرمہ ماہم فاطمہ کو 9 سال 9 ماہ قید اور 61 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2022 میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں میڈیکل طالبہ کو تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا، طالبہ کے بال اور بھنویں کاٹ دی گئیں، اسے جوتوں پر زبان لگانے پر مجبور کیا گیا۔
بعد ازاں پولیس نے کل 6 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی، جن میں مرکزی ملزم شیخ دانش علی، شریک ملزمہ مہم فاطمہ سمیت دیگر 4 افراد جن میں کچھ سیکیورٹی گارڈ بھی شامل تھے، مقدمہ سائبر کرائم (PECA 2016) اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج تھا۔