پونم پانڈے شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئیں؟ تصاویر نے صارفین کو چونکا دیا

بچے کا باپ کون ہے؟ سوشل میڈیا پر صارفین کے سوالات


ویب ڈیسک April 01, 2026

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کی نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر الجھن پیدا کردی اور صارفین اس حوالے سے کشمشن کا شکار ہیں کہ آیا وہ حمل سے ہیں یا یہ تصاویر آے آئی سے بنوائی گئی ہیں۔ 

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، انہوں نے بظاہر اپنی حمل کی خبر شیئر کی، تاہم زیادہ تر لوگ اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔

31 مارچ کو 35 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر پوسٹ کیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنی ٹی شرٹ اوپر اٹھائے ہوئے نظر آئیں، جس میں ان کا بیبی بمپ دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری تصویر میں انہوں نے شرٹ نیچے کی ہوئی ہے، لیکن ان کا حمل واضح نظر آ رہا ہے جب کہ پوسٹ کے کیپشن میں حاملہ خاتون، دودھ کی بوتل اور ایک بچے کا ایموجیز شامل کیا گیا تھا۔ 

یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، لیکن صرف مبارکباد کے پیغامات ہی نہیں آئے بلکہ مداحوں کے ردعمل ملے جلے رہے۔ کچھ نے مبارکباد دی جب کہ کئی صارفین حیران اور کنفیوز نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا ’واقعی‘؟  دوسرے نے لکھا ’یہ کیا‘؟ ایک اور نے سوال اٹھایا، ’لیکن بچے کا باپ کون ہے‘؟ 

کئی صارفین نے شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا اور کچھ نے تصاویر کو جعلی قرار دیا، ایک صارف نے لکھا ’اے آئی تصاویر ہیں‘۔ 

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ بھی ایک اور جعلی اسٹنٹ ہے جب کہ کچھ لوگوں نے اسے اپریل فول کا مذاق بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ 2024 میں پونم پانڈے نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سروائیکل کینسر سے انتقال کر گئی ہیں، لیکن ایک دن بعد واپس آ کر اسے آگاہی مہم کا حصہ قرار دیا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔