امریکا: ایک غلط ’کلک‘ نے خاتون کی قسمت بدل دی

ایک غلط کلک نے خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی رقم جتوا دی


ویب ڈیسک April 02, 2026

امریکا کی ایک خاتون کو آن لائن لاٹری کا ٹکٹ خریدتے وقت ایک غلط ’کلک‘ نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم کا انعام جتوا دیا۔

امریکی ریاست مشیگن کی اوک لینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 57 سالہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے مخصوص نمبروں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے مشیگن لاٹری کی ویب سائٹ سے ٹکٹ خریدنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نمبر منتخب کرتے وقت انہیں نے 47 کے بجائے غلطی سے 39 کو کلک کر دیا۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے یہ ٹکٹ رکھنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ ان کی والدہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ اتفاقات جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس شب انہیں ایک ای میل موصول ہوئی جو عموماً کچھ ڈالر جیتنے پر ملنے والی ای میل سے مختلف تھی۔ اس پیغام سے انہیں معلوم ہوا کہ ان کے منتخب شدہ پانچو نمبر 39-22-11-10-08 میچ ہوگئے اور انہوں نے انہوں نے 2 لاکھ 51 ہزار 738 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔