بغداد میں حملے کا خطرہ، امریکی شہریوں کو انخلا کی ہدایت

عراقی ملیشیا بغداد میں امریکی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بناتے ہوئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں


ویب ڈیسک April 02, 2026

بغداد میں امریکی سفارت خانے امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عراق سے فوری طور پر نکل جائیں کیونکہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر دارالحکومت میں ممکنہ حملوں کا خطرہ ہے۔

امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک سیکیورٹی الرٹ میں بغداد میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ایران کے اتحادی عراقی ملیشیا بغداد میں امریکی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بناتے ہوئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ اہداف میں امریکی کمپنیاں، یونیورسٹیاں، سفارتی سہولیات، توانائی کا بنیادی ڈھانچہ، ہوٹل اور ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ عراقی ادارے اور امریکا سے منسلک سمجھے جانے والے شہری مقامات شامل ہو سکتے ہیں۔

سفارت خانے نے نوٹ کیا کہ ملیشیاؤں نے پہلے بھی امریکیوں کو اغوا کیا ہے لہٰذا شہری  بلا تاخیر ملک چھوڑ دیں۔

الرٹ میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی وجہ سے عراق کا سفر نہ کیا جائے کریں۔ اگر آپ وہاں موجود ہیں تو فوراً وہاں سے نکل جائیں۔