اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا فائیو جی سروسز فراہم کرنے والا ایئرپورٹ بن گیا

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائیو جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا


ویب ڈیسک April 02, 2026

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے اہم اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائیو جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

نجی سیلولر کمپنی زونگ کے تعاون سے اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا فائیو جی سروسز فراہم کرنے والا ایئرپورٹ بن گیا ہے۔

نئی سروس کے تحت مسافروں کو الٹرافاسٹ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر ہوں گی، جس سے سفری تجربہ مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پی اے اے حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر فائیو جی سروسز کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں اور مستقبل میں دیگر ایئرپورٹس تک بھی اس سہولت کو توسیع دی جائے گی۔