اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز

ذرائع کے مطابق دو بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موک ایکسرسائز کی گئیں


ویب ڈیسک April 02, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 2 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موک ایکسرسائز کی گئیں جس میں مختلف اداروں نے حصہ لیا۔

پولیس اور ریسکیو حکام ہائیکورٹ پہنچے،  جبکہ ایس ایس پی اقبال خان اور ڈی ایس پی اشتیاق کھوکھر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھے۔

موک ایکسرسائز کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملی مشقیں کی گئیں اور سیکیورٹی و ریسکیو ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا۔