تلے ہوئی کھانوں کا بڑے پیمانے پر لطف اٹھایا جاتا ہے خاص طور پر فرنچ فرائز۔ لیکن ان میں چکنائی کی زیادہ مقدار صحت کے مسائل جیسے موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر سے منسلک ہوتی ہے۔
یونیورسٹی آف الینوائے کے محققین نے پایا ہے کہ مائیکرو ویو فرائینگ فرنچ فرائز بنانے کے روایتی طریقے سے زیادہ بہتر ہوسکتی ہے۔ سائنسدانوں کے نتائج بتاتے ہیں کہ روایتی فرائیز کو مائیکرو ویو ہیٹنگ کے ذریعے فرائی کرنے سے تیل کے جذب کو کم کیا جا سکتا ہے جبکہ انہیں کرسپی ساخت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
یہ طریقہ کھانا پکانے کے اوقات کو بھی کم کر سکتا ہے جس سے یہ بڑے پیمانے پر خوراک کی پیداوار کے لیے پرکشش ہو جاتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ صارفین صحت مند غذا چاہتے ہیں لیکن خریداری کے وقت ان کی خواہش اکثر غلبہ پا لیتی ہے۔ تیل کی زیادہ مقدار ذائقے میں اضافہ کرتی ہے لیکن اس میں بہت زیادہ توانائی اور کیلوریز بھی ہوتی ہیں۔