امریکا میں بیورو آف انڈین افیئرز کے سابق افسر پر ریپ کے الزام میں فرد جرم عائد

جب لڑکی نے بھاگنے کی کوشش کی تو موریلا نے قانونی اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لڑکی کو پکڑا


ویب ڈیسک April 03, 2026

امریکا میں بیورو آف انڈین افیئرز کے ایک سابق افسر پر 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے خود جرم کا اعتراف کیا ہے جس میں اُس نے بتایا کہ اس نے ناردرن شیئن انڈین ریزرویشن میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اسے چھپانے کی کوشش کی۔

استغاثہ نے بتایا کہ مدعی علیہ موریل ڈیلا، جو اُس وقت بیورو آف انڈین افیئرز کے افسر تھے، اگست 2024 میں ریاست مونٹانا میں ریزرویشن پر ایک گیس اسٹیشن پر لڑکی سے ملے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق جب لڑکی نے بھاگنے کی کوشش کی تو موریلا نے قانونی اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لڑکی کو پکڑا اور اپنی آن ڈیوٹی گاڑی میں بٹھایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

موریلا دیلا بعد میں لڑکی کو اُس کی دادی کے گھر لے گئی۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ لڑکی نے اگلے دن حملے کی اطلاع دی۔

دستاویزات کے مطابق جب موریلا کو تفتیش کاروں کی جانب سے حملے کی رات اپنی آن ڈیوٹٰ کار ویڈیو فوٹیج ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کہا تو موریلا نے گاڑی جل جانے کی اطلاع دی۔

بعد ازاں تفتیش کاروں نے پایا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔ ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ انچارج جسٹن گرکن نے ایک بیان میں کہا کہ کیس متاثرہ لڑکی کی ہمت کو ظاہر کرتا ہے۔ جسٹن نے موریلا کے اقدامات کو "قانون نافذ کرنے والے ہر ادارے کے ساتھ غداری" قرار دیا۔