ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں


ویب ڈیسک April 03, 2026

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وسطی ایران میں جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فائیو کو مار گرایا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ یہ دوسرا امریکی ایف-35 طیارہ ہے جسے حالیہ کشیدگی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی ایران کی فضائی حدود میں کی گئی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

بعض رپورٹس کے مطابق طیارے میں اچانک دھماکے کی وجہ سے ممکنہ طور پر پائلٹ کو ایجیکٹ ہونے کا موقع نہیں ملا۔

دوسری جانب امریکی سینٹکام نے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے، جس کے باعث اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے دعوے جنگی حالات میں اکثر سامنے آتے ہیں، جن کی تصدیق کے لیے مزید شواہد اور سرکاری بیانات کا انتظار ضروری ہوتا ہے۔