تصویر ایڈٹ کرنے پر خاتون کو سیاسی پارٹی سے نکال دیا

واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے


ویب ڈیسک April 04, 2026

نیدرلینڈز میں خاتون سیاسی کارکن کو اپنی تشہیر کے لیے ایڈٹ کی گئی تصویر استعمال کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔

روٹرڈیم میں کے ایک علاقے کے لیے بطور کونسلر منتخب ہونے والی پیٹریشیا ریغمن کو اپنی آفیشل کینڈیڈیٹ فوٹو کے طور پر اے آئی سے ایڈٹ شدہ تصویر استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ان کے اور تصویر کے درمیان واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے۔

مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے اخبار میں شائع ہونے والی تصویر بہت کم ریزولوشن کی تھی لہٰذا انہوں نے پکسل بڑھانے کے لیے آن لائن ٹول کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت میں ان کی تصویر ہے۔ وہ اس وقت تھوڑی مختلف دِکھتی ہیں لیکن اس کی وجہ ادویات کا استعمال ہیں جو وہ جلد ختم کر دیں گی۔

پیٹریشیا کی سیاسی پارٹی (لِیف بار روٹرڈیم) نے اس بات کا اعتراف کیا کہ خاتون کی تصویر واضح طور پر ڈجیٹلی ایڈٹ کی گئی ہے اور ان کو پبلک آفس سے استعفی دینے کے لیے کہہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ لہٰذا ان کو نکالنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ہے۔