گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب؛ وادیٔ سوق میں ایس سی او کی 4G سروسز متعارف

اپ گریڈیشن سے نہ صرف مقامی آبادی کو تیز انٹرنیٹ میسر آئے گا بلکہ سیاحت کے شعبے میں بھی ترقی کا نیا باب کھلے گا


ویب ڈیسک April 04, 2026

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) نے وادی سوق، گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز 2G سے 4G میں اپگریڈ کر دیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اپ گریڈیشن کا منصوبہ این جی ایم ایس فیز فور کے تحت کامیابی سے مکمل کیا گیا، 4 جی اپ گریڈیشن سے نہ صرف مقامی آبادی کو تیز اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ میسر آئے گا بلکہ روزمرہ زندگی اور سیاحت کے شعبے میں بھی ترقی کا نیا باب کھلے گا۔

اس موقع پر اہل علاقہ نے ایس سی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 4 جی سروسز کی فراہمی نے ہماری زندگیوں میں آسانی، تعلیم میں بہتری اور ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔

اہل علاقہ نے کہا کہ یہ پیش رفت نہ صرف مقامی آبادی بلکہ سیاحوں کے لیے بھی نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے، ایس سی او کی جانب سے فراہم کی جانے والی 4جی سروسز انتہائی معیاری ہیں، جس کے ذریعے ملک بھر میں بلا تعطل رابطہ ممکن ہو گیا ہے۔