خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں کار بہہ جانے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ پاک افغان شاہراہ پر پیش آیا جہاں آلٹو کار تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی پانی میں بہنے والی گاڑی سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق نیکی خیل ذخہ خیل سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مقامی افراد بھی اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی میں مصروف ہیں۔
شدید بارشوں کے باعث علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر فضا سوگوار ہے۔