پاسدارانِ انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے میں ایران کے کسی بھی قسم کردار کو مسترد کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کے بیان کے مطابق ایران اس واقعے کی مذمت کرتا ہے اور اپنی مسلح افواج کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا ہے۔
اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی ڈرونز نے سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا۔ مبینہ طور پر دو ڈرونز ریاض کے فضائی دفاعی نظام کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور دھماکے کیے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن شروع کیے جانے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کے جواب میں ایران نے اسرائیلی سرزمین پر میزائل حملے کیے اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا۔