اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر میں انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اسلام آباد ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی تمام اراکین کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے شہر میں چلنے والی ہائی ایس وینز کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، اور شیڈول سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑی اور ڈرائیور کو تھانے منتقل کیا جائے گا۔
چیئرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کی نشاندہی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری کنٹرول روم نمبر 051-9108084 پر شکایات درج کرا سکتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کا نمبر لازمی فراہم کریں۔