ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی سفارت خانوں کی دلچسپ و طنزیہ میمز وائرل

ایرانی سفارت خانے نے امریکی دعوؤں پر ترکی بہ ترکی لیکن طنزیہ انداز میں جواب دیا


ویب ڈیسک April 04, 2026
ایرانی سفارت خانوں نے امریکا اور ٹرمپ پر میمز بنا ڈالیں

اسرائیل اور امریکا کی ایران پر مسلط کی گئی جنگ نہ صرف جنگی ہتھیاروں سے لڑی جا رہی ہے بلکہ نرم گرم سی لفظی گولہ باری بھی جاری ہے۔

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں پر نہ صرف اپنی مسلح افواج کو چوکس کیا تو ساتھ ہی ان کے سفارت خانوں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا اور ٹرمپ پر خوب طنز کے تیر چلائے۔

ایران کے سفارت خانوں نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر ایسی پوسٹس کیں جو امریکی سیاستدانوں کے دعوؤں اور دھمکیوں کو ہنسی میں اڑا دیتی ہیں۔

جب پیٹ ہیگسیٹھ نے ایران کو ’’ پتھر کے دور‘‘ میں واپس بھیجنے کی دھمکی دی تو ایران کے سفارت خانے نے فوری جواب دیتے ہوئے شاپور اول کی ایک پتھریلی نقش نگاری شیئر کی، جس میں ایرانی بادشاہ نے رومی شہنشاہ کو قید کیا تھا۔

ایرانی سفارت خانے کی یہ پوسٹ کہہ رہی تھی کہ ہماری تاریخ اور طاقت کا اندازہ لگائیں، آئندہ دھمکیاں دیتے وقت دو بار سوچیں!

ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر کا مذاق اُڑایا گیا جس میں وہ سویت یونین کو تباہ کرنے کے جواب میں کہہ رہے ہیں کہ میں نے امریکا کو تباہ کیا۔

صدر ٹرمپ متعدد بار ایران میں حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) کا دعویٰ کرتے نظر آئے ہیں ایرانی سفارت خانے اس کو بھی ہوا میں اُڑا دیا اور خوب پھبتی کسی۔