کراچی، جعفر طیار غازی ٹاؤن میں گھر سے نوجوان لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

ابتدائی معلومات میں اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں


منور خان April 05, 2026

کراچی:

شہر قائد کےملیر جعفر طیار غازی ٹاؤن میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ 

چھیپا کے حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 17 سالہ ماہرہ بتول کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات میں اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔