گجرانوالہ: 13 سالہ بچی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہلاک ملزم بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے اور بچیوں سے زیادتی جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا


ویب ڈیسک April 05, 2026

گجرنوالہ میں تھانہ کھیالی پولیس سے مقابلے کے دوران کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

گوجرنوالہ پولیس  نے کہا کہ  ہلاک ملزم بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے اور بچیوں سے زیادتی جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے معاملے کا فوری نوٹس  لے کر ڈویژنل ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔

ملزم  تھانہ کھیالی میں 13 سالہ بچی کے اغواء اور جنسی زیادتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر تھا، پولیس حراست سے فرار کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ملزم نے کھیالی کے علاقہ سے مورخہ 3 اپریل 2026ء کو 13 سالہ بچی کو مدرسہ جاتے ہوئے اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ہلاک ملزم کم سن بچوں کو اغواء کر کے فروخت اور بچیوں سے زیادتی جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث  نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔