یو اے ای کو ادائیگی کا معاملہ؛ دوست ممالک کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد فراہمی کی یقین دہانی

متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ کیا، ذرائع


ویب ڈیسک April 06, 2026
پاکستان کو مستحکم دوست کے روپ میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں، بخیت عتیق الرومیتی (فوٹو: فائل)

پاکستان کے دوست ممالک نے اسے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع نے کہا کہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے، پاکستان کو مجموعی طور پر یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالرز کے تین مخلتف فورم کی ادائیگی ہونا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورو بانڈ دس سال کی مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہوگیا، 1.3ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی اسی ہفتے ہونا ہے۔