سربیا میں روسی گیس پائپ لائن کے پاس دھماکہ خیز مواد برآمد

یہ واقعہ انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے "فالس فلیگ" آپریشن ہو سکتا ہے، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک April 06, 2026

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک نے کہا کہ فوج اور پولیس کو ہنگری جانے والی روسی گیس پائپ لائن کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ ملے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی اطلاع ملتے ہی ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ہنگری کے اپوزیشن لیڈر پیٹر میگیار نے تجویز پیش کی کہ یہ واقعہ ان کے ملک میں اگلے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے "فالس فلیگ" آپریشن ہو سکتا ہے۔

صدر الیگزینڈر نے کہا کہ بیک جس میں ڈیٹونیٹرز کے ساتھ دھماکہ خیز مواد کے دو بڑے پیکج تھے، شمالی سربیا کے کنجیزا میں گیس پائپ لائن سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ملے۔

پائپ لائن جسے بلقان اسٹریم کہا جاتا ہے، ترک اسٹریم پائپ لائن کی توسیع ہے جو روسی گیس سربیا اور ہنگری تک لے جاتی ہے۔