سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے ای ایس جی میوچل فنڈز کی تجویز دیدی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ای ایس جی میوچل فنڈز ماحول دوست کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں گے اور ای ایس جی فنڈز کم از کم 70فیصد سرمایہ موحول دوست منصوبوں میں لگائیں گے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ای ایس جی فریم ورک کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس کو بہتر اور شفافیت بناتے ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے گرین واشنگ کی روک تھام کے لیے واضح گائیڈ لائنز دی گئی ہیں جبکہ ای ایس جی فنڈز پی ایس ایکس کے مجوزہ سسٹینیبلیٹی انڈیکس سے ہم آہنگ ہوں گے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ڈیٹ فنڈز کو گرین، سماجی اور سسٹینیبلیٹی کی فنانشل پراڈکٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔ ای ایس جی میوچل فنڈز کا تصوراتی مسودہ عوامی مشاورت کے لیے بھی جاری کردیا گیا ہے۔