پی ایس ایل: اسٹیو اسمتھ بھی پیٹر سڈل کو ’چاچا‘ کہہ کر مخاطب کرنے لگے، ویڈیو وائرل

پیٹر سڈل کو یہ لقب حارث رؤف کی جانب سے بگ بیش لیگ کے دوران دیا گیا تھا


اسپورٹس ڈیسک April 06, 2026

ملتان سلطانز کی فتح کے بعد ایک دلچسپ اور خوشگوار لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اسٹیو اسمتھ نے اپنے ہم وطن ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو مذاقاً “چاچا” کہہ کر مخاطب کیا۔

دونوں کھلاڑی میچ کے بعد گفتگو کر رہے تھے اور اس دوران اس ہلکے پھلکے جملے نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

پیٹر سڈل کو یہ لقب دراصل حارث رؤف کی جانب سے بگ بیش لیگ کے دوران دیا گیا تھا، جو بعد میں کافی مقبول ہو گیا۔

کچھ روز قبل سڈل نے بھی ایک گفتگو میں خود کو ’فارین چاچا‘ جبکہ افتخار احمد کو ’لوکل چاچا‘ قرار دے کر سب کو محظوظ کیا تھا۔