لاہور میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عمران عرف مانی کو نشاندہی کے لیے کرول گاؤں لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دونوں اطراف فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔