کراچی:
بلوچستان کے راستے داخل ہونے والے حالیہ مغربی نظام کے تحت کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے، کورنگی، دہلی کالونی، کلفٹن، محمود آباد اور پی آئی ڈی سی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور کل کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔