لاہور کی لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کم عمر لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور اسکی ویڈیو بنانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر مرکزی ملزم گرفتار کرلیا، ملزم شوکت بچے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا بدفعلی کی اور ویڈیو بنائی۔
لاری اڈہ پولیس کے بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزم اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔