پنجاب پولیس نے تمام تھانوں میں بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔
نادرا کے تعاون سے پولیس اسٹیشنز میں بائیومیٹرک ویری فکیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور بغیر بائیومیٹرک ویری فکیشن کے ملزم یا مدعی کا اندراج ممکن نہیں ہوگا۔
پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں بائیومیٹرک ماڈیول فعال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ تمام تھانوں میں 7 روز کے اندر بائیومیٹرک ڈیوائسز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ پولیس افسران کو فوری طور پر ڈیوائسز کے اسٹاک کا معائنہ کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید یہ کہ پولیس اہلکاروں کی حاضری بھی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی جائے گی، جس سے ملزمان اور شہریوں کی شناخت کا عمل تیز اور شفاف ہوگا۔ آئی جی پنجاب آفس کی جانب سے 7 روز میں کمپلائنس رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔