190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل 2 بجے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کی۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید اشرف اور رافع مقصود جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل کا آغاز کیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے سلمان صفدر سے متفرق درخواست سے متعلق استفسار کیا، جس پر وکیل نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی۔ عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا۔ سلمان صفدر کی درخواست پر عدالت نے ملاقات کل دوپہر دو بجے کرانے کی ہدایت جاری کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے سماعت پیر تک مقرر کرنے کی استدعا کی تاہم چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپنی مصروفیات دیکھ کر تاریخ مقرر کرتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کلائنٹ سے ملاقات کر لیں، اپیل بھی فکس کر دیں گے اور اگر دلائل شروع ہوئے تو سات دن میں اپیل کا فیصلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
بانی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کیا تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آج آپ کون سے کیس پر دلائل دے رہے ہیں؟ سلمان صفدر نے جواب دیا کہ 31 مارچ عدالت نے ایک آرڈر پاس کیا تھا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی متفرق درخواست کیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی متفرق درخواست منظور کر لیتے ہیں، آپ جا کر بانی پی ٹی آئی سے مل لیں، جیل حکام بانی پی ٹی آئی سے سلمان صفدر سے ملاقات کرائیں۔
سلمان صفدر نے کہا کہ 31 مارچ عدالت نے ایک آرڈر پاس کیا تھا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی متفرق درخواست کیا ہے ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی متفرق درخواست منظور کر لیتے ہیں ، آپ جا کر بانی پی ٹی آئی سے مل لیں، جیل حکام بانی پی ٹی آئی سے سلمان صفدر سے ملاقات کرائیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کل کتنے بجے آپ ملاقات کرنا چاہییں گے ؟ سلمان صفدر نے جواب دیا کہ دو بجے کا وقت رکھ دیں، عدالت نے بانی سے سلمان صفدر کی کل دو بجے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت اگر پیر کے روز کے لیے مقرر کر دے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دیکھ لیں کل بھی اس طرح سننے کو ملا حالانکہ ہمیں نہیں پتا ہوتا پیر کو کیا مصروفیت ہوگی، اس لئے اپنے مصروفیت دیکھ کر ہم تاریخ رکھتے ہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہر ہفتے دو دن کے لیے اپیل لگا دیا کریں گے آپ کلائنٹ سے مل لیں۔
سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت ابھی اپیل نا لگائے میں جیل میں ملاقات کر لوں پھر عدالت کی معاونت کروں گا ،
خاتون کی حد تک آپ سزا معطلی درخواست پر فیصلہ کر دیں،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپیل پر دلائل دینا شروع کریں گے تو سات دن میں انشا اللہ تعالیٰ اپیل کا ہی فیصلہ کر دیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ ہوتا پیر کو کیا مصروفیات ہو گی ، مجھے اچھا نہیں لگتا کہ اس کو اچھالا جائے، ہر ہفتے دو دن کے لیے اپیل لگا دیا کریں گے آپ کلائنٹ سے مل لیں۔
سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت ابھی اپیل نا لگائے میں جیل میں ملاقات کر لوں پھر عدالت کی معاونت کروں گا، خاتون کی حد تک آپ سزا معطلی درخواست پر فیصلہ کر دیں۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ اپیل پر دلائل دینا شروع کریں گے تو سات دن میں انشا اللہ تعالیٰ اپیل کا ہی فیصلہ کر دیں گے۔
سلمان صفدر نے بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا کی، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جیل میں مل کر آئیں ہم اپیل بھی فکس کر دیتے ہیں۔
MPA Jam Mehtab attack case: Interim bail granted to murder accused former MLA Shehryar Khan