طنزیہ کارٹونز اور ویڈیوز: ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کا عالمی مذاق بنایا

زمبابوے میں ایرانی سفارتخانے نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ٹرمپ کی فرمائش پر لکھا کہ ’چابی کھو گئی ہے‘


ویب ڈیسک April 07, 2026

دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کر کے اپنے طنزیہ پیغامات و کارٹونز شیئر کیے ہیں۔

ایرانی سفارتخانے ٹرمپ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کے بجائے عالمی سطح پر مزاح اور طنز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔

زمبابوے میں ایرانی سفارتخانے نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ٹرمپ کی فرمائش پر لکھا کہ ’چابی کھو گئی ہے‘، اور ڈیڈ لائن والی دھمکی پر وقت آگے پیچھے کرنے کی طنزیہ درخواست کر دی۔

بلغاریہ میں ایرانی سفارتخانے نے کارٹون کے ذریعے ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے تنگ راستے میں پھنسا ہوا دکھایا، جبکہ تاجکستان میں ایک کارٹون میں ایران کو ٹرمپ کے گلے میں اٹکا ہوا دکھا کر ان کی بدتمیزی پر طنز کیا گیا۔

انڈونیشیا میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی طیاروں کی ایران آمد اور بعد میں تباہی کی ویڈیوز شیئر کیں اور ٹرمپ کی پالیسیاں ٹرول کیں۔ آرمینیا میں بھی ایرانی سفارتخانے نے ویڈیو کے ذریعے ٹرمپ کی جنگی جنون پالیسیوں کو عالمی ایندھن بحران سے جوڑا۔

ماہرین کے مطابق ایرانی سفارتخانے اس ٹرولنگ کے ذریعے نہ صرف عالمی میڈیا میں دلچسپی پیدا کر رہے ہیں بلکہ ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف عالمی سطح پر طنزیہ ردعمل بھی پیش کر رہے ہیں۔