مصطفیٰ آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے کھانے کے پیسے مانگنے پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا۔
واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ریسٹورنٹ میں کھانا آرڈر کرنے والے افراد سے پیسے مانگے گئے۔ حملہ کرنے والے افراد نے ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر کاؤنٹر پر بیٹھے شخص پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں حملہ کرنے والوں کی حرکتیں واضح دیکھی جا سکتی ہیں۔
ریسٹورنٹ مالک شعیب نے پولیس میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔