فضا علی کے تیسرے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

شوہر کے ہمراہ سرعام رومانوی ویڈیوز بنانے پر فضا علی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا


ویب ڈیسک April 07, 2026

پاکستانی اداکارہ وٹی وی میزبان فضا علی کے تیسرے شوہر کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان فضا علی ماہ رمضان میں اپنے متنازع بیانات اور اسکرین پر متنازع لمحات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہیں۔

عید کے موقع پر انہوں نے اچانک نکاح کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔

بعد ازاں، فضا علی نے اپنے شوہر اعجاز خان کو ایک فیملی عید فوٹو شوٹ کے ذریعے متعارف کرایا اور 41 برس کی عمر میں محبت ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

حال ہی میں اس معاملے پر مزید چرچا اس وقت ہوا جب ٹک ٹاکر اور میزبان روبی ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں فضا علی کی شادی اور ان کے شوہر کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔

پروگرام کے دوران ٹک ٹاکر نے اداکارہ فضا علی کی اصل عمر کے حوالے سے بھی بات کی۔

فضا علی کے شوہر اعجاز خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے روبی ملک نے کہا کہ فضا علی نے 45 برس کی عمر میں شادی کی، اور یہ ان کی تیسری شادی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر برطانیہ میں شورومز کے مالک ہیں، وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں جب کہ فضا علی خود کو 41 سال کی بتاتی ہیں، تاہم ان کی اصل عمر 45 سے 48 سال کے درمیان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضا علی کے شوہر پہلے گنجے تھے، اس لیے انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا تاکہ وہ بہتر نظر آئیں اور مبینہ طور پر فضا علی نے انہیں وزن کم کرنے کا بھی کہا تھا کیوں کہ بطور ماڈل فضا علی کو اسٹائلنگ کا اچھا شعور ہے، اسی لیے انہوں نے اپنے تیسرے شوہر کی شخصیت پر بھی کام کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد روبی ملک کے عمر سے متعلق تبصروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے جب کہ بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ نکاح ایک سنت ہے اور فضا علی کے اس فیصلے کو سراہا جانا چاہیے۔