غلطی سے ڈرون جنوبی کوریا میں داخل، شمالی کوریا نے فوری معافی مانگ لی

کم جونگ ان کی بہن نے جنوبی کوریا کے صدر کے اس طرز عمل کو دانشمندانہ قرار دیا


ویب ڈیسک April 07, 2026

شمالی کوریا میں غیرمجاز ڈرون کی دراندازی پر جنوبی کوریا کی جانب سے معافی مانگے جانے پر کم جونگ ان کی بہن نے جنوبی کوریا کی صدر کو کُھلے ذہن کا مالک قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جائی میونگ کو غیرمجاز ڈرون کی دراندازی پر معافی مانگنے پر وسیع النظر انسان قرار دیا ہے۔

لی نے کابینہ کے اجلاس کے دوران اس مسئلے کو اٹھایا اور پچھلے ہفتے ستمبر اور جنوری کے درمیان شمالی کوریا میں ڈرون کی دراندازی کرنے کے الزام میں تین شہریوں پر فرد جرم عائد کیا اور شمالی کوریا سے معذرت کی۔

لی نے میٹنگ کے دوران کہا، "اگرچہ یہ ہماری حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں تھی لیکن میں اس طرح کے لاپرواہ رویے کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر ضروری فوجی کشیدگی پر شمالی کوریا سے معافی مانگتا ہوں۔

سرکاری طور پر چلنے والی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی طرف سے کئے گئے ایک بیان میں کم جونگ ان کی بہن نے جنوبی کوریا کے صدر کے اس طرز عمل کو دانشمندانہ قرار دیا۔

بہن کا کہنا تھا کہ ہمارے سربراہ مملکت کم جونگ ان نے اسے ایک صاف گو اور وسیع النظر آدمی کے رویے کے طور پر دیکھا ہے۔

شمالی کوریا نے جنوری میں جنوبی کوریا پر متعدد ڈرون پروازوں کے ذریعے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا، جس میں 4 جنوری کی ایک پرواز بھی شامل تھی جس کے مطابق اس نے مار گرائے جانے سے پہلے اہم تنصیبات کی تصویر کشی کی تھی۔

جنوبی کوریا کے استغاثہ نے گزشتہ ہفتے مبینہ دراندازی کے سلسلے میں تین شہریوں پر فرد جرم عائد کی تھی ۔ نیشنل انٹیلی جنس سروس کے ایک ملازم اور دو فعال ڈیوٹی والے فوجی افسران کو بھی ڈرون پروازوں میں ان کے مبینہ کردار کے لیے منگل کو استغاثہ کے حوالے کیا گیا۔