’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی ’’دیا بین‘‘ کو گہرا صدمہ

دیشا واکانی کے والد سینئر فنکار بھیم واکانی 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے


ویب ڈیسک April 07, 2026
ڈرامہ سیریل ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ کی 2 ہزار سے زائد قسطیں ٹیلی کاسٹ ہوچکی ہیں (فوٹو: فائل)

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیا بین کا کردار ادا کرنے والی دیشا واکانی کے والد گجراتی تھیٹر اور فلموں کے نامور فنکار بھیم واکانی 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

بھیم واکانی نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار تھے بلکہ گجراتی تھیٹر اور سنیما میں اپنی گہری چھاپ چھوڑ گئے۔ اسٹیج سے لے کر اسکرین تک ان کی شاندار اداکاری اور فن سے وابستگی نے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے فن کی دنیا کو نئی جہت دی۔

بھیم واکانی اپنی اولاد کے لیے ایک مضبوط سہارا اور رہنمائی کا ذریعہ تھے، اور ان کی تربیت نے دیشا واکانی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بھیم واکانی نے اپنی زندگی میں گجراتی فن و ثقافت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور ایک یادگار فنی ورثہ چھوڑ گئے۔ ان کے انتقال پر انڈسٹری کے مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔