صدر ٹرمپ کو عہدے سے کیسے ہٹایا جا سکتا ہے؟ آئینی رائے سامنے آگئی

صدر ٹرمپ نے امریکا کو ایک ایسی جنگ میں جھونک دیا ہے جس کے نتائج تباہ کن ہیں، ارکان کانگریس


ویب ڈیسک April 07, 2026
الہان عمر، بریڈمین، مائیکل مک کول سمیت متعدد ارکان کا انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ (فوٹو: فائل)

جنگ سے پریشان امریکی عوام اور سیاستدانوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے آئین کی 25ویں ترمیم کے استعمال کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے مخالفین کا کہنا ہے کہ امریکا کو ایک نئی جنگ میں جھونک دیا ہے جس کے نتائج پوری دنیا کی معیشت کے لیے پریشان کن ثابت ہو رہے ہیں۔

بعض قانون ساز حلقوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے امریکی آئین کی 25ویں ترمیم استعمال کرنے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

یہ بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر مقررہ وقت تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کے بنیادی شہری ڈھانچے خصوصاً بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کردیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ ان عزائم کو ان کے سیاسی مخالفین اور حمایتی بھی نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس سے بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کی زندگیوں کوے ضیاع کا امکان ہے۔

امریکی سینیٹر کریس مرفی نے صدر ٹرمپ کے اقدامات کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کو 25ویں ترمیم کے استعمال پر غور کرنا چاہیے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ ایران کے شہری انفرا اسٹریکچر پر حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح رکنِ کانگریس یاسمین انصاری اور میلائین اسٹینسبری سمیت متعدد ڈیموکریٹ ارکان نے بھی صدر ٹرمپ کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومتی جماعت ریپبلکن کے کچھ ارکاب بھی صدر ٹرمپ کے ان اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں اور وہ بھی 25 ویں ترمیم کے استعمال کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے ان ارکان نے صدر ٹرمپ کی تبدیلی کے لیے اجتماعی طور سنجیدہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم آزاد ذرائع اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ 

25 ویں ترمیم کیا ہے؟

امریکی آئین کی 25ویں ترمیم 1967 میں جان ایف کینیڈی کے قتل کے بعد نافذ کی گئی تھی جس کا مقصد ہنگامی حالات میں اقتدار کی منتقلی کا طریقہ کار طے کرنا تھا۔

اس ترمیم کے تحت صدر کے انتقال، بیماری یا استعفے پر نائب صدر ملک کا اقتدار سنبھالتا ہے۔ علاوہ ازیں نائب صدر اور کابینہ کی اکثریت صدر کو نااہل بھی قرار دے سکتی ہے جس کی توثیق کانگریس کرتی ہے۔

25 ویں ترمیم کا نفاذ ایک پیچیدہ اور مشکل عمل ہے جس کے لیے نائب صدر اور کابینہ کی واضح اکثریت درکار ہوتی ہے اور اسے تاریخ میں کبھی عملی طور پر استعمال نہیں کیا گیا۔