موسم کی خرابی اور خطے میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں ملک بھر سے 70 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی اور دیگر ممالک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، دمام، جدہ اور فجیرہ جانے والی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ پشاور سے 10، اسلام آباد سے 23 اور کراچی سے 27 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق خطے میں ایران اور سعودی عرب سے متعلق سیکیورٹی صورتحال اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے باعث مقامی اور بین الاقوامی ایئرلائنز نے احتیاطی طور پر پروازیں منسوخ کیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خراب موسم اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل رہا جبکہ مسافروں کو پیشگی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔