- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
بھارت نے پاکستان کےساتھ سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات ختم کردیئے
نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ردعمل کے طور پر بھارت نے 25 اگست کو پاکستان کے ساتھ سیکریٹری سطح پر ہونے والے مزاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اکبرالدین نے کہا کہ 25 اگست سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہونے والے مذاکرات اب منسوخ کر دییے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی حریت پسند رہنماؤں سے ملاقات سے کئی سوالات اٹھتے ہیں اور اس سے بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا اشارہ ملتا ہے۔
بھارتی ترجمان کا کہنا تھا وزیرِ خارجہ سجاتا سنگھ نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو واضح الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان کی بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری رہنماؤں سے آج ملاقات کی جس پر بھارتی حکومت نے نہ صرف ناراضگی کا اظہارکیا بلکہ 25 اگست کو ہونے والے پاک بھارت سکیریٹری سطح کے مذاکرات کو ختم کردیئے جب کہ کانگریس نے بھی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنر کو کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کیوں دی۔
دوسری جانب کشمیری رہنما شبیر شاہ نے کہا کہ دوطرفہ مذاکرات سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا جب تک کہ کشمیری عوام کو اس کا حصہ نہ بنایا جائے کیونکہ ماضی میں بھی اس طرح کے مذاکرات ناکامی کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات میں کیا بات غلط ہے،پاکستان اور بھارت کے ساتھ کشمیری بھی مذاکرات کا اہم حصہ ہیں اس لیے ایک پارٹی کا دوسری پارٹی سے ملاقات میں کوئی مضائقہ نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔