پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کا پشاور زلمی کو 146 رنز کا ہدف

حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 145 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک April 08, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)11 میں حیدرآباد کنگز مین نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے 15 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 145 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

کنگز مین کی جانب سے کوشل پریرا 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مارنس لبوشین 27، معاذ صداقت 17، صائم ایوب 14، عرفان خان 9، حسان خان 9 جبکہ عثمان خان، مہیش ٹھیکشانا اور حنین شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے افتحار احمد اور سفیان مقیم نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔