برطانوی وزیراعظم کی سعودی عرب آمد، ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی


ویب ڈیسک April 09, 2026

ریاض:

ریاض میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔