ٹرمپ کی جنگ بندی منصوبے کے مکمل نفاذ تک فوج کو ایران کے قریب رہنے کی ہدایت

اس دوران ہماری عظیم فوج آرام کر رہی ہے، ٹرمپ


ویب ڈیسک April 09, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی دستے ایران اور اس کے ارد گرد تعینات رہیں گے جب تک کہ تہران معاہدے کی مکمل تعمیل نہیں کرتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایران کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پہلے سے کہیں زیادہ شدید ردعمل سامنے آئے گا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ تمام امریکی بحری جہاز، ہوائی جہاز، اور فوجی اہلکار ایران کے ارد گرد موجود رہیں گے جب تک کہ معاہدے کی مکمل تعمیل نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا ہے اور ’شوٹنگ‘ شروع ہوتی ہے تو پہلے سے زیادہ مضبوط حملہ ہوگا جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا اور آبنائے ہرمز تجارتی جہاز رانی کے لیے کھلا اور محفوظ رہے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس دوران ہماری عظیم فوج آرام کر رہی ہے اور اپنی اگلی فتح کا انتظار کر رہی ہے۔