سپریم کورٹ نے بہن کے قتل کے جرم میں محمد منور کی عمر قید برقرار رکھی۔
سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں 2013 میں اپنی بہن کو قتل کرنے کے جرم میں سزا یافتہ محمد منور کی اپیل مسترد کر دی اور اس کی عمر قید برقرار رکھی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کا بہن کو قتل کرنا نہ صرف جرم بلکہ ایک سنگین اخلاقی گراوٹ ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے پسند کی شادی کے اختلاف پر اپنی بہن کے ماتھے پر فائر کر کے اسے قتل کیا۔ وقوعہ کی اطلاع پولیس کو فوری دی گئی، جس سے کسی مشاورت یا جھوٹی کہانی کا شبہ خارج ہو گیا۔
چشم دید گواہان کی شہادتیں طبی شواہد اور میڈیکل رپورٹ سے مکمل مطابقت رکھتی ہیں، اور پراسیکیوشن ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔