بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی


ویب ڈیسک April 09, 2026

لاہور ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

سماعت جسٹس سلطان تنویر احمد نے شیخ امتیاز کی درخواست پر کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نئے بلدیاتی انتخابی قوانین میں نو کونسلرز کی نشستیں غیر جماعتی بنیادوں پر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جو غیر قانونی ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانا قانون کے منافی ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے معاونت بھی طلب کی گئی، تاہم الیکشن کمیشن نے تعاون نہیں کیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔