صنعتی شعبے کو 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل

تمام شعبوں کے درمیان گیس کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے فیصلہ کیا ہے، سوئی سدرن


ویب ڈیسک April 11, 2026

سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی شعبے کو 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل کردی۔

سوئی گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے تمام شعبوں کے درمیان گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور لائن پیک کو بہتر بنانے کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ تمام صنعتی صارفین (بشمول کیپٹو پاور پلانٹس) کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق اتوار 12 اپریل 2026 صبح 8:00 بجے سے پیر 13 اپریل 2026 صبح 8:00 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے صارفین کو بہتر گیس پریشر کی فراہمی کے لیے مسلسل پرعزم ہے۔