میرپورخاص میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کے ماموں کی مدعیت میں درج مقدمے میں جنسی ہراسانی اور خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق لیکچرر اور 2 طالب علم فرسٹ ائیر میں حاصل کردہ نمبروں کے حوالے سے طالبہ کو بلیک میل کرتے رہے ، پرنسپل اور ان کی پروفیسر اہلیہ سے بھی کئی بار شکایت کی لیکن ملزمان کی موجودگی میں طالبہ پر شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور انکار پر داخلہ رَد کرنے کی دھمکی دی گئی۔
تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ خودکشی کے محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
ادھر میرپورخاص میں میڈیکل طالبہ کی خودکشی کے معاملے پر ورثا اور سول سوسائٹی کی جانب سے ٹول پلازہ پر دھرنا جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔