ایران مذاکرات میں عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عباس عراقچی


ویب ڈیسک April 11, 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران مذاکرات میں مکمل عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے جرمن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں مکمل عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ اس مؤقف کی وجہ امریکا کی جانب سے بار بار وعدوں کی خلاف ورزیاں ہیں۔