وزیراعظم سے امریکی نائب صدر کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیر مقدم

وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے


ویب ڈیسک April 11, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی جس میں تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیر مقدم کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔

امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی شریک تھے۔

وزیراعظم نے دونوں وفود کی جانب سے تعمیری انداز میں مذاکرات میں شرکت کے عزم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت خطے میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے، پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کیلئے دونوں فریقوں کی سہولت کاری جاری رکھنے پرپرعزم ہے۔