مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات ضروری ہے، وکیل فیصل ملک

کیس کے حوالے سے مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، فیصل ملک


ویب ڈیسک April 13, 2026

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت جاری ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کیس کے حوالے سے مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات ضروری ہے، مگر انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

وکیل کے مطابق  علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گی اور ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ تاحال بلاک ہے، جس کے باعث ان کا سفر ممکن نہیں، لہٰذا عدالت سے شناختی کارڈ کی بحالی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔