وکٹ لینے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کو جشن منانا مہنگا پڑ گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے راولپنڈیز کے کھلاڑی کی وکٹ لینے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منایا تھا


ویب ڈیسک April 11, 2026

پاکستان سپر لیگ 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور راولپنڈیز کے درمیان میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کو وکٹ لینا مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان سپرلیگ 11 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی پر وکٹ لینے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جہانداد خان نے راولپنڈیز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی شق نمبر 2.5 کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔

میچ ریفری نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جہانداد خان نے راولپنڈیز کے کھلاڑی سعد مسعود کی وکٹ لینے کے بعد نامناسب انداز میں جشن منایا تھا جس کے بعد میچ ریفری نے جرمانہ عائد کیا۔